سلامت پورہ میں ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شہری زخمی ہوگیا۔
ڈاکوؤں نے ایک پرائیویٹ کمپنی کی گاڑی سے کیش چھیننے کی کوشش کی، لیکن جب ڈرائیور نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔ اس فوٹیج میں ڈاکووں کی تصاویر اور ان کی حرکات واضح طور پر دکھائی دے رہی ہیں۔
پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور ڈاکوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے اور کیش چھیننے کی کوشش کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔