شکارپور کے کچے علاقے میں کارروائی، کمالانی گینگ کا خطرناک ڈاکو شہزادو مارا گیا

شکارپور کے کچے علاقے میں کارروائی، کمالانی گینگ کا خطرناک ڈاکو شہزادو مارا گیا

شکارپور کے علاقے محمود پور کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والی کاروائی میں کمالانی گینگ کے ایک خطرناک ڈاکو شہزادو کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق شہزادو گزشتہ رات پولیس کے ایک اہلکار کو شہید کرنے میں ملوث تھا، اور اسی کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اس کاروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی کارروائی سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے اور ہدف بنائے گئے ڈاکوؤں کے خلاف مزید تیزی سے کارروائی کی ہدایت دی ہے، تاکہ ان کا گھیرا تنگ کیا جا سکے۔دوسری طرف، ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار صغیر سنجرانی کی نمازِ جنازہ شکارپور میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی، اور پولیس ہیڈ کوارٹر میں شہید اہلکار کو سلامی بھی دی گئی۔صغیر سنجرانی گزشتہ رات زرخیل چوکی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ ان کی شہادت پر علاقہ میں سوگ کی فضاء چھا گئی ہے۔