حکومت کی جانب سے سیاست کی اجازت ہے، انتشار کی نہیں، انتشار پر26 نومبر سے زیادہ سختی سے پیش آئیں گے
اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے سوال اٹھایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچے پہلے پاکستان نہیں آئے، اب خیال کیوں آیا؟۔ طلال چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیاست کی اجازت ہے، انتشار پھیلانے کی نہیں، کوئی انتشار پھیلانے آئے گا تو 26 نومبر سے زیادہ سختی سے پیش آئیں گے۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جیل مینول اور عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے بات ہوتی ہے۔