بیگم اور پھوپھیاں نکل آئیں، بچے آگئے تو کیا کرلیں گے: طلال چودھری

 آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور، قانون 80 سال کا توڑے یا 18 سال کا،  ایک جیسی بات ہے
کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا: وزیر مملکت داخلہ  
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی رہائی سے متعلق کہا ہے  پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اور  اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے،کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا،  خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کسی دشمن ملک نے اتنی لابنگ نہیں کی جتنی پی ٹی آئی نے کی، کنفیوژن اور تقسیم پی ٹی آئی کیاندرہے، احتجاج کریں ، سو بارکریں، ہم گرفتارنہیں کریں گے  تاہم آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور، قانون 80 سال کا توڑے یا 18 سال کا، یہ ایک جیسی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے، آپ آگاہ کریں تو ہم سکیورٹی دیں گے