بیرسٹر گوہر نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی تھی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے:ایمل ولی خان

اسلام آباد (آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان  نے کہا ہے  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا تھا، انہوں نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی تھی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ جی ڈے اے، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے قادین کو بھی مدعو کیا تھا، 19 سیاسی جماعتوں کے قائدین آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں۔