ملک میں کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں:وزیرمملکت کا اظہارخیال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کرائی جائیگی؟۔جواب میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں ، بانی پی ٹی آئی کے پاس 6بڑی بیرکس ہیں ، ملک میں کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی ڈرامہ لگانے کے لیے جیل رکھی ہوئی ہے ، یہ ڈرامہ لگانے کے لیے جیل کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں، ضمنی انتخاب ہار گئے ، پرفارمنس کچھ نہیں ہے۔