د رجنوں مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے، شاہراہ لیپہ لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئی
بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ، خضدار میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق
پنجاب میں بارش کے دوران حادثات میں39افراد جاں بحق ہو چکے ‘17جولائی تک مزید بارشیں
مظفرآباد‘کوئٹہ (آئی این پی ) آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کلاڈ برسٹ نیتباہی مچادی، گوہرآباد میں متعدد مکانات اور املاک کونقصان پہنچا۔تفصیل کے مطابق آزاد کشمیرمیں بھی بارشوں سے نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا، مظفرآباد میں کلاڈ برسٹ نیتباہی مچادی۔گوہرآباد میں متعدد مکانات اور املاک کونقصان پہنچا، سڑکیں اورگلیاں زیرِآب آگئیں جبکہ درجنوں مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور شاہراہ لیپہ لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوگئی۔بلوچستان کے ضلع خضدار کے دور افتادہ علاقے سارونہ میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پیش آیا۔مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق میراجی قبیلے سے تھا‘دریں اثناء پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے 11 سے 17 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق اور 103افراد زخمی ہوئے۔