بارسلونا میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا انعقاد

بارسلونا(آئی این پی )سپین کے شہر بارسلونا میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔فیڈریشن کے چیئرمین پرویز اقبال لوسر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ بھر میں ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے زیر اہتمام سول نافرمانی کے خلاف تحریک چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف کسی بھی قسم کا پراپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا، پاک فوج پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہے، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا15دسمبر سے مارچ تک یورپ بھر میں انعقاد کیا جائے گا۔