ایران کے میزائل حملے‘، تل ابیب میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر‘4 امریکی ریڈار تباہ حملے جاری رہے تو زیادہ نقصان ایران کا ہوگا:سعودی عرب

 کارروائی کے دوران مائع اور ٹھوس ایندھن سے چلنے والے مختلف میزائل استعمال کیے گئے جن میں خرم شہر، فتاح اور خیبر میزائل شمل ہیں، سٹریٹیجک ڈرونز بھی استعمال کئے گئے:پاسداران انقلاب
وقت آئیگاجب ایران کے پاس کوئی انتخاب نہیں بچے گا، جلد ہتھیار ڈالنے پرمجبور ہو جائے گا:امریکی وزیرجنگ‘ایران نے خلیجی ممالک پر حملہ کر کے دھوکہ دیا: قطری وزیراعظم
تہران ‘ریاض‘واشنگٹن(آئی این پی‘آن لائن) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے  اس نے آپریشن وعدہ صادق 4 کا 30 واں مرحلہ شروع کر دیا ہے جس کے دوران خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیلی اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی رمضان المبارک کے انیسویں روز کے موقع پر کی گئی اور اسے امام علی کے کوڈ نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے ساتھ ہی کیے گئے۔ایرانی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مائع اور ٹھوس ایندھن سے چلنے والے مختلف میزائل استعمال کیے گئے جن میں خرم شہر، فتاح اور خیبر میزائل شمل ہیں، جبکہ اس کے ساتھ اسٹریٹیجک ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔ پاسداران انقلاب کا دعوی ہے کہ تمام میزائل اور ڈرون اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔یرانی پاسدارن انقلاب نے 24 گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعوی کر دیا۔ متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ میں آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی، اماراتی حکام کے مطابق آگ ڈرون کا ملبے گرنے کے باعث لگی، تاہم انڈسٹری زون کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حملوں کے دوران تل ابیب، حیفا اور وسطی علاقوں میں ایئر ریڈ سائرنز بجائی گئیں، اور دفاعی نظام نے میزائلوں کو فضا میں روکنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق میزائل کے ٹکڑے ایک رہائشی عمارت پر گرے، جس سے شدید نقصان ہوا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کے آسمان پر میزائلوں کی پرواز کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے حملے جاری رہے تو اس کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان خود تہران کو ہوگا۔سعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے سعودی مملکت اور دیگر خلیجی، عرب اور اسلامی ممالک پر کیے گئے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں گھناؤنا قرار دیا۔سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اپنی پہلی اموات بھی رپورٹ کی ہیں۔سعودی حکام کے مطابق گولہ رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک انڈین اور ایک بنگلہ دیشی شہری جان سے گئے جب کہ 12 دیگر بنگلہ دیشی زخمی بھی ہوئے‘ امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا صدرٹرمپ درست تھے قربانیاں جنگ میں معمول ہیں، مستقبل میں مزید نقصان متوقع ہے۔امریکی فوجیوں کی بڑھتی ہلاکتوں پر امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ  نے اپنے بیان میں صدرٹرمپ درست تھیقربانیاں جنگ میں معمول ہیں،مستقبل میں مزید نقصان متوقع ہے،وقت آئیگاجب ایران کیپاس کوئی انتخاب نہیں بچے گا،ایران جلد ہتھیار ڈالنے پرمجبور ہو جائے گا۔ قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہمیں دھوکادیا اس باوجود فریقوں کو کشیدگی کم کرنی چاہیے اور حملے اب بند ہوجانے چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں قطری وزیراعظم نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق جنگ کے آغاز کے صرف ایک گھنٹے بعد ہی قطر اور دیگر خلیجی ممالک کو نشانہ بنایا گیا، حالانکہ یہ ممالک اس تنازع کا براہ راست حصہ نہیں تھے