غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے‘ 7 افرادشہید، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

رفح میں   حماس کے ایک کمانڈر کو  مارنے کا دعوی ‘ غزہ میں فوجی کارروائیاں پوری طاقت سے جاری رہیں گی:اسرائیلی وزیردفاع 
غزہ،بیروت (آئی این پی )غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہوگیا  ۔ صیہونی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور 4 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ رفح میں کارروائی کے دوران حماس کے ایک کمانڈر کو بھی مارا گیا ہے۔اسرائیلی وزیردفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں پوری طاقت سے جاری رہیں گی۔