’ہانیہ عامر کے دو نکاح ہوسکتے ہیں‘، نجومی کی 2026 میں طلاق کی پیشگوئی

’ہانیہ عامر کے دو نکاح ہوسکتے ہیں‘، نجومی کی 2026 میں طلاق کی پیشگوئی

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ماہر نجومیوں نے اداکارہ ہانیہ عامر کے مستقبل کے حوالے سے حیران کن پیشگوئیاں کی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کی 2026 میں طلاق ہو سکتی ہے، حالانکہ ہانیہ عامر کی اب تک شادی بھی نہیں ہوئی۔

ہانیہ عامر پاکستان کی  اور مقبول ترین اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اس وقت وہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے اپنے ہٹ ڈرامے ’میری زندگی ہے تو‘ میں شاندار اداکاری کے لیے سراہي جا رہی ہیں۔ مداح ان کی اداکاری اور سوشل میڈیا پر موجودگی کو بہت پسند کرتے ہیں، تاہم لوگ ان کی ذاتی زندگی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر اپنے پرانے دوست اور گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ ندا خان کے مارننگ شو “رائز اینڈ شائن” میں اینکرز کے سوالات پر نجومیوں نے ہانیہ عامر کے پیدائشی زائچے اور فلکیاتی حسابات (ہاروسکوپ) کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے مستقبل کے ممکنہ واقعات پر روشنی ڈالی۔

نجومی سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ عامر کے دو نکاح ہونے کے امکانات موجود ہیں اور انہوں نے مشورہ دیا کہ اداکارہ اس وقت اپنی توجہ کیریئر پر رکھیں اور شادی سے گریز کریں، کیونکہ اگر وہ جلدی شادی کرتی ہیں تو علیحدگی کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں، جو ان کی شخصیت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔اسی پروگرام میں نجومی کنان چوہدری نے کہا کہ ہانیہ عامر کے اس سال شادی کے امکانات ہیں اور ان کا موجودہ تعلق مضبوط ہے، جو شادی میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ جبکہ نجومی علی محمد نے کہا کہ ہانیہ کے تعلقات دیکھنے کے بعد بھی امکان نہیں کہ وہ جلد شادی کریں گی۔