امریکی فورسز نے ہماچل پردیش کے مرچنٹ نیوی افسر ریکشت چوہان کو روسی پرچم والے تیل بردار جہاز سے گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریکشت چوہان کو روسی کمپنی نے وینیزویلا کے پہلے سمندری مشن پر بھیجا تھا۔ 7 جنوری کو امریکی فورسز نے ٹینکر کو بندرگاہ کے قریب روکا اور جانچ پڑتال کے بعد ریکشت کو حراست میں لیا۔ اس کے بعد بھارت کا ان سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ریکشت کی شادی 19 فروری کو طے تھی، اور اہل خانہ نے بھارتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں محفوظ طریقے سے واپس لایا جائے۔ٹینکر پر کل 28 افراد سوار تھے، جن میں 3 بھارتی، 22 یوکرینی، 6 جارجیائی اور 2 روسی شامل تھے۔ روسی عملے کے دو افراد کو بعد میں رہا کیا گیا، جبکہ باقی افراد تاحال امریکی حراست میں ہیں۔