ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پرتعیش شادی 2024ء میں عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی۔
یہ شادی تین ادوار پر مشتمل تھی، جس میں گزشتہ سال مارچ سے مئی تک دو پری ویڈنگ تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی۔ بعد ازاں، 12 جولائی 2024ء کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔حال ہی میں ہارورڈ انڈیا کانفرنس کے دوران نیتا امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی زندگی کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی بہو رادھیکا مرچنٹ کی صورت میں سچا پیار ملا ہے اور وہ اننت کو بے حد محبت دینے پر ان کی شکر گزار ہیں۔
پرتعیش تقریبات، پیسے کے ضیاع اور بین الاقوامی فنکاروں کی پرفارمنس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے نیتا امبانی نے اپنی بیٹے کی شاندار شادی کا دفاع کیا۔بلومبرگ ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، "تمام والدین اپنے بچوں کی شادی کے لیے اپنی بہترین کوشش کرتے ہیں، ہم نے بھی وہی کیا جو ہر والدین کرنا چاہتے ہیں۔ یہ شادی 'میڈ اِن انڈیا' تھی، جسے دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔"