لاہور: بسنت کے دوران پتنگ بازی اور موسیقی پر عارضی نرمی کا فیصلہ

لاہور: بسنت کے دوران پتنگ بازی اور موسیقی پر عارضی نرمی کا فیصلہ

لاہور انتظامیہ نے بسنت تہوار کے دوران شہریوں کے لیے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت کارروائیوں میں عارضی نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

 بسنت کے تین دن شہری چھتوں پر پتنگ بازی کے دوران موسیقی بھی چلانے کے مجاز ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈی جے اور دیگر ساؤنڈ سسٹمز کے استعمال کی بھی اجازت ہوگی، تاکہ شہری تہوار کے خوشگوار ماحول سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔ تاہم یہ نرمی غیر اعلانیہ ہوگی اور اس کے حوالے سے کوئی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت اور بسنت تہوار کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔