ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بسنت 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس سال بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی، جس کے دوران حکومت نے سخت حفاظتی اقدامات اور شرائط کے تحت پتنگ بازی کی مشروط اجازت دی ہے۔
اہم اقدامات میں شامل ہیں:
پتنگ اور ڈور مینوفیکچررز کی رجسٹریشن ای-بز ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے ضروری۔
پتنگ کا سامان 1 تا 8 فروری 2026 فروخت کیا جا سکتا ہے، جبکہ چرخیاں بنانے اور بیچنے پر پابندی ہوگی، ڈور صرف "پنا" کی شکل میں ہوگی۔
نائلون، پلاسٹک اور دھاتی تار کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی۔
موٹر سائیکل سواروں کیلئے حفاظتی تار لگوانا لازمی۔
پتنگ اور گُڈے کا سائز مقررہ حد سے تجاوز نہ کرے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
پولیس اور ضلعی افسران ممنوعہ ڈور بیچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے۔
ڈی سی لاہور نے شہریوں اور کاروباری حضرات سے کہا ہے کہ بسنت لاہور کا ثقافتی تہوار ہے، اسے محفوظ بنانے کی ذمہ داری ہم سب پر ہے، کاروبار 30 دسمبر سے قانونی طریقے سے شروع کیا جا سکتا ہے۔