بیلاروس کی عالمی نمبرون ارینا سبالنکا نے یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک کو شکست دے کر برسبین انٹرنیشنل ٹینس فائنل میں اپنا دوسرا ٹائٹل جیت لیا۔
میچ کے بعد سبالنکا نے ٹرافی اپنے نام کی، لیکن زیادہ توجہ رنر اپ مارٹا کے ہینڈشیک نہ کرنے پر مرکوز رہی۔ کوسٹیوک نے روس کی افواج کے 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے زیادہ تر بیلاروسی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔میچ کے بعد مارٹا کوسٹیوک نے برسبین میں منتظمین اور فینز کا شکریہ ادا کیا اور یوکرین میں موجودہ حالات بیان کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں، انہوں نے بتایا کہ ان کے ملک میں لوگ شدید سردی میں بجلی اور گرم پانی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔سبالنکا کی یہ برسبین فائنل میں تیسری شرکت تھی، جس میں سے دو بار ٹرافی جیت چکی ہیں، اور انہیں آسٹریلین اوپن کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔