پولینڈ کی ٹینس اسٹار ایگا شواتک نے کینیڈین اوپن کے فائنل میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ایگا شواتک نے ریباکینا کو 2-6 اور 3-6 سے ہرا دیا، اور یہ ان کا رواں سیزن کا پہلا ٹائٹل ہے۔ چھ مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن شواتک نے میچ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، جبکہ ریباکینا کئی مواقع پر غیر ضروری غلطیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرتی رہیں۔عالمی نمبر دو ریباکینا نے میچ کے پہلے سیٹ میں 12 اَن فورسڈ ایررز کیں۔ کامیابی حاصل کرنے کے بعد شواتک نے اظہار کیا کہ وہ خوشی کے بجائے غصہ محسوس کر رہی تھیں کیونکہ رواں سیزن میں ان کی کارکردگی پر اپنے ملک کے میڈیا کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔کینیڈین اوپن جیتنے کے بعد ایگا شواتک عالمی رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پانچ میں شامل ہو جائیں گی۔