بنگلادیش نے ساف انڈر 20 فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بنگلادیش نے ساف انڈر 20 فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مالدیپ کے شہر مال میں کھیلے گئے ساف انڈر 20 چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں بنگلادیش نے دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

 میچ کے مقررہ 90 منٹ میں دونوں ٹیمیں بغیر گول کے برابر رہی، جس کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔پینلٹی شوٹ آؤٹ میں بنگلادیش نے 4–3 سے بھارت کو شکست دی۔ بنگلادیش کے گول کیپر اسماعیل حسین مہین نے بھارتی کھلاڑی رشیکانتا لیشریم کی پہلی کوشش روکی، جبکہ بھارت کی آخری کوشش اومانگ ڈوڈم کراس بار سے اوپر گئی۔بھارت کی جانب سے ایم ڈی ارباش، سیمسن اہونگشنگبم اور وشال یادیو نے گول کیے، لیکن یہ کافی ثابت نہ ہوئے۔ اس فتح کے ساتھ بنگلادیش نے دوسری مرتبہ ساف انڈر 20 ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ بھارت دفاع میں ناکام رہا، جو چار مرتبہ کا چیمپئن تھا۔یہ میچ اعصاب شکن اور شائقین کے لیے انتہائی دلچسپ ثابت ہوا۔