کامونکے:والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کر لی

کامونکے(خصوصی رپورٹ)والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل ٹاؤن کی رہائشی18سالہ حنا کنول کو والدہ نے گھر کے کام کاج نہ کرنے پر ڈانٹا، جس پر وہ دلبرداشتہ ہو گئی اور زہریلی گولیاں کھا لیں۔ متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ سٹی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔