کامونکے‘ ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو کچل دیا،ایک جاں بحق

 لاش اور زخمی ہسپتال منتقل ،سٹی پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی 
کامونکے(نامہ نگار)تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو کچل دیا،ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات جی ٹی روڈ پر علی آرکیڈ کے سامنے جی ٹی روڈ پر تیز رفتار نامعلوم مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیاجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت امانت علی ولد منظور احمدانصاری ساکن ٹبہ محمد نگر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اسکا بھائی ظفر اقبال معمولی زخمی ہوا،دونوں بھائی موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ سے آ رہے تھے کہ نامعلوم مزدا ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سٹی پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔