وزیرآباد (خصوصی رپورٹ)گھر لیٹ آنے پر والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر لڑکے نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، پولیس نے تحقیقات کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ وزیرآباد کے علاقہ گھکا میتر کے رہائشی 15 سالہ فلک عباس بھٹی نے گھر لیٹ آنے اور رات گئے تک دوستوں کے ہمراہ وقت گزارنے پر والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ اور سرزنش کیے جانے پر زہریلی گولیاں نگل لیں ،نوجوان کی طبیعت خراب ہونے پر سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔یادرہے کہ متوفی کا والد عباس بھٹی بھی کچھ عرصہ قبل وفات پا چکا ہے اور فلک عباس والدہ کا واحد سہارا تھا۔