قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے علاقے چکی پیارے لال میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ بیروزگار نوجوان نے خودکشی کر لی۔بیروز گاری کی وجہ سے عدیل ولد نذیر کو اکثر گھر والوں سے ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا رہتا تھا۔گزشتہ روز بھی گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے گلے میں پھندا لیکر خودکشی کر لی۔اطلاع پر پولیس تھانہ ڈویڑن نیموقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی۔