5لاکھ کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ)پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور نے 5لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کھنگراں والا کے رہائشی ملک محمد موسیٰ خاں نے پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ محمد رمضان ولدبشیر احمد نے مجھ سے سائلج خریدکر ایک پانچ لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جوکہ بینک میں کیش کروانے کے لیے گئے تو بینک انتظامیہ نے چیک کو ڈس آنر کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔