15 پر بوگس کال ،شہری کیخلاف مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ سٹی پھولنگرنے 15 پر بوگس کال کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ سٹی پھول نگر میں تعینات اے ایس آئی محمد ارشد نے مقدمہ درج کروایا کہ نزد ڈھاری لنگڑے والی کے رہائشی ملزم مبارک نے مبینہ طور پر بوگس کال کرکے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔