معمر شخص سڑک عبورکرتے موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی

مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ )معمر شخص سڑک عبورکرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا۔ وڈانہ موضع جھگیاں کارہائشی 85سالہ حمید آ پرچی سٹینڈ کے قریب سڑک عبور کرنے لگا تو دْھند کی وجہ سے تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ،جسے 1122 عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔