فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد:جھنگ روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی تفصیلات کے مطابق چک نمبر 73 ج ب، جھوپل، جھنگ روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، حادثے میں بشریٰ بی بی (45 سال) موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ مظہر علی (50 سال) شدید زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق خاتون کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد پولیس اور ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔