لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 73 سالہ بزرگ کو زخمی کر دیا ،پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔باغبانپورہ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لیاقت کو دائیں ٹانگ پر گھٹنے کے قریب فائر لگا ہے اسکے بیٹے عرفان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔