لاہور (کرائم رپورٹر) ہال روڈ سولر مارکیٹ میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا معاملہ ، قلعہ گجر سنگھ پولیس نے چار دکانداروں سے مبینہ فراڈ کے الزام میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ دکاندار عمیر یوسف کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ متاثرین میں عمیر یوسف کے علاوہ عقیل عامر، حسن بلال اور سید ابوذر بھی شامل ہیں۔ مقدمہ امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت ملزمان صغیر احمد، صدام حسین اور افضل کے خلاف درج کیا گیا ہے۔متاثرہ دکانداروں نے ملزمان کو 1کروڑ 62لاکھ امانتاً دیئے تھے۔