قصور(خصوصی رپورٹ) پھول نگر کے نواح میں نامعلوم ملزموں نے ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، خانکے موڑ کی رہائشی خاتون نسیم بی بی نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر میں مقدمہ درج کروایا کہ 3نامعلوم ملزموں نے مجھے زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔