لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بچے کو اغوا کرنے والی مجرمہ سوتیلی نانی مہوش بی بی سمیت تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ،اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے جرم ثابت ہونے کا فیصلہ سنایا، ملزمان میں مہوش بی بی ،اکرم بٹ اور سجاد حسین شامل ہیں، ملزمان پر الزام تھا کہ ملزمان نے پانچ سالہ بچے کو اغوا تاوان کے لیے کیا ہے ،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے بعد ملزمان کو گرفتاری کیا خاتون بچے کی سوتیلی نانی ہے ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔