اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن بھٹہ کیس میں سزائے موت پانے والے3 ملزمان کو بری کر دیا۔سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے شہزاد مسیح اور ان کی حاملہ اہلیہ شمع بی بی کو اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلانے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے تینوں ملزمان، عرفان، مہدی اور ریاض، کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتِ عظمی نے 102 ملزمان کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست بھی مسترد کر دی