ملزم نواز کا نام سرفہرست‘تین ملزموں کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا
ایس ایچ اوڈیفنس سی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو دھمکانے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کرالی
لاہور(آئی این پی )لاہور میں غیر ملکی خواتین سے زیادتی کے کیس میں کینٹ عدالت نے تینوں ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیل کے مطابق تینوں ملزمان رضوان، نواز اور ناصر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی استدعا پر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔ادھر کیس میں ایک غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق جن ملزمان کے ڈی این اے میچ ہوئے ان میں ملزم نواز کا نام سرفہرست ہے۔غیرملکی خواتین کے ساتھ زیادتی اور اغوا کے کیس میں ایس ایچ اوڈیفنس سی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو دھمکانے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کرالی۔سیشن کورٹ لاہور نے ایس ایچ او فریادعلی کو 10 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا