بنگلادیش کے معروف گلوکار اور اداکار تحسن خان اور میک اپ آرٹسٹ روزا احمد کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تحسن خان اور روزا احمد کی شادی چند ماہ قبل ہوئی تھی اور دونوں کافی عرصے سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ تحسن خان نے تصدیق کی کہ وہ جولائی کے اختتام سے الگ رہ رہے ہیں اور ذاتی زندگی پر بات کرنے سے گریزاں تھے، تاہم شادی کی سالگرہ کے حوالے سے غلط خبروں کے بعد وضاحت دینا ضروری ہوگیا۔یاد رہے کہ تحسن خان نے 4 جنوری 2025 کو روزا احمد سے شادی کی تھی، جنہیں وہ صرف چار ماہ سے جانتے تھے۔ روزا احمد نیویارک میں اپنا سٹوڈیو چلاتی ہیں اور ایک تجربہ کار میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ علیحدگی کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئیں، تاہم تحسن خان کا کہنا ہے کہ وہ مناسب وقت پر مزید تفصیلات شیئر کریں گے۔