لاہور پولیس نے سال 2025 کے دوران اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اس دوران 33,798 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ عدالتوں کو مطلوب 23,019 مفرور ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔ جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں 11,523 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور گرفتار ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کا ہر جوان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سی سی پی او نے واضح کیا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔