سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش نہ پہلے برداشت کی گئی، نہ اب برداشت کی جائے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔اپنے ایک ٹوئٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ فی الحال ملک سے باہر ہیں، لیکن مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی مخالفین سے نہیں، بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان سازشوں میں ملوث عناصر کے خلاف جلد کارروائیاں ہوں گی۔