ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، سہیل آفریدی

ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی پارٹی کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں اور کسی بھی صورت میں پارٹی سے الگ نہیں ہوئے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسپیکر کے الیکشن اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں پارٹی کا کوئی بھی رکن ادھر اُدھر نہیں ہوا، یہ ثابت کرتا ہے کہ پارٹی متحد اور مضبوط ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی ہے اور وہ یقین دہانی کرائی کہ وہ اس بار بھی گزشتہ حکومت کی طرح عوام کے مسائل حل کرنے اور ترقیاتی کام جاری رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ان ہاؤس کمیٹی نے حال ہی میں چار گھنٹے مختلف امور پر غور کیا اور اس ضمن میں نئے قوانین بنائے جائیں گے۔

 اس کے علاوہ، سہیل آفریدی نے پاک-افغان مذاکرات کے مثبت پہلوؤں کو سراہا، مگر ساتھ ہی اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا کہ مذاکرات کے دوران اعتماد میں لیے جانے کی ضرورت ہے، کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت اور عوام اس کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں۔مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ممالک کے ساتھ دوستی اور دشمنی مفادات کے تابع ہوتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کو مقدم رکھنا چاہیے۔