ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں ریکٹر اسکیل پر 6.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز شہر ابے پورا (Abepura) سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔رپورٹس کے مطابق ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے۔ زلزلے کے بعد بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے اعلان کیا کہ اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی حکام نے صورت حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔