شفیق آباد کے علاقے میں 32 سالہ خاتون نمرہ کو نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر چھریاں مار دیں، قاتل فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقے کریم پارک میں 32 سالہ خاتون کو نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر چھریوں کے وار سے قتل کر دیاپولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نمرہ کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ فرانزک ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر مختلف پہلوؤں سے شواہد جمع کییپولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہیابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے جبکہ دیگر شواہد کی مدد سے بھی تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔