کراچی (آئی این پی )کراچی چڑیا گھر سے ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کردیا گیا۔کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی کی منتقلی کے لئے فورپاز کی ٹیم موجود رہی، جس نے اپنی نگرانی میں منتقلی کا عمل یقینی بنایا۔ہتھنی کو خصوصی پنجرے میں بند کر کے سفاری پارک منتقل کیا گیا۔ مدھوبالا کراچی زو میں 15سال سے تھی۔مدھوبالا کو سونیا اور ملکہ کے ساتھ سفاری پارک میں رکھا جائے گا، نور جہاں کے انتقال کے بعد مدھوبالا کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔