کراچی(آئی این پی ) ہتھنی مدھوبالا کو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام کراچی زولوجیکل گارڈن سے شہر کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلے سفاری پارک منتقل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ آج ہتھنی مدھوبالا 15 سال بعد سفارک پارک میں موجود اپنی بہنوں سونیا اور ملائکہ سے جا ملے گی۔