فوم کے گودام میں آگ

لاہور(کرائم رپورٹر) گجرپورہ چائنہ اسکیم کے علاقے بابو خاں گراؤنڈ میں واقع اقصیٰ مسجد کے قریب ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ گودام میں موجود فوم میٹریل میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں اور ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیافائر فائٹرز نے آگ پر مکمل قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی