تصویر شیئر کرنے کا مقصد ان خواتین کی مشکلات کو اجاگر کرنا ہے جو بیماری یا کسی حادثے کے باعث اپنے بالوں یا ظاہری حلیے میں تبدیلی کا سامنا کرتی ہیں
کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ فریال گوہر نے کینسر، آتش زدگی اور تیزاب گردی سے متاثرہ خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منفرد قدم اٹھایا ہے۔اداکارہ نے ڈیپلیکس اسمائل اگین فائونڈیشن کے اشتراک سے سر منڈوا کر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کا مقصد ان خواتین کی مشکلات کو اجاگر کرنا ہے جو بیماری یا کسی حادثے کے باعث اپنے بالوں یا ظاہری حلیے میں تبدیلی کا سامنا کرتی ہیں۔اداکارہ کی تصویر کے ساتھ ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ان کی خدمات اور تعاون کو سراہا گیا۔ پیغام میں کہا گیا کہ فریال گوہر کی بامقصد کاوشوں اور مسلسل حمایت نے تیزاب گردی اور جلنے سے متاثرہ افراد کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی، ہمدردی اور سمجھ بوجھ پیدا کرنے میں مدد دی ہے۔ فانڈیشن نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہوں اور متاثرین کی مدد کے لیے عطیات دیں۔