کاہنہ: گھریلو ملازم کی 4 سالہ بچی سے ذیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کی چوکی ہلوکی کے علاقے میں گھریلو ملازم کی 4 سالہ بچی سے ذیادتی کی کوشش ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان کے مطابق کاہنہ کی چوکی ہلوکی کے علاقے میں اوباش ملزم بلال نے چھت پے لیجا کر بچی سے ذیادتی کی کوشش کی اس دوران بچی کی والدہ شور سن کر چھت پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر چوکی ہلوکی پولیس کی 15 کال پر کارروائی تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا