نوجوان نسل کی قومی تربیت کے لیے آئی ایس پی آر کا ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے۔
پروگرام کے تحت طلباء کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے مطالعاتی و تفریحی دورے کا اہتمام کیا گیا۔آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ بھی کیا۔ دورے کا مقصد طلباء کو زمینی حقائق، سیکیورٹی چیلنجز اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے براہِ راست سیشنز کے ساتھ مطالعاتی دوروں کا انعقاد ایک مثبت اور معلوماتی اقدام ہے۔ ان کے مطابق ایسے پروگرام کتابی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔شرکاء نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی اور تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا۔