آئی ایس پی آر کا ونٹر انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کی تربیت اور قومی شعور بیدار کرنے کے لیے ملک بھر میں جاری ہے۔
اس پروگرام کے تحت شرکاء کو گوادر بندرگاہ اور پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کرایا گیا، جہاں پاک بحریہ کے افسران نے انہیں جہازوں کی دفاعی صلاحیتوں اور سمندری سرحدوں کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کیا۔شرکاء کو فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان کے نارتھ ہیڈکوارٹرز، کوئٹہ کا بھی دورہ کروایا گیا، جہاں انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان کی ذمہ داریوں اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے تسلی بخش معلومات فراہم کی گئیں۔اس کے علاوہ، انٹرن شپ کے تحت طلباء اور مقامی صحافیوں کے لیے ایس ٹی سی ڈونگی کوٹلی آزاد کشمیر کا خاص دورہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں انہیں عسکری آلات کی نمائش، جدید آپریشنل مشقوں اور براہِ راست فائر کی مشقیں دکھائی گئیں، تاکہ انہیں عملی تجربہ حاصل ہو سکے۔