پاک فوج کی آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026 کا آغاز، 4500 سے زائد طلبہ و طالبات شریک

پاک فوج کی آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026 کا آغاز، 4500 سے زائد طلبہ و طالبات شریک

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026 ملک کے 25 شہروں میں 27 مختلف مقامات پر منعقد کی جا رہی ہے، جس میں 4500 سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

یہ پروگرام نوجوانوں کو قومی ترقی، فکری مضبوطی اور اعتماد فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔انٹرن شپ 12 جنوری سے 20 فروری تک جاری رہے گی۔ طلبہ و طالبات کو قومی سلامتی، فوجی پیشہ ورانہ تربیت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے موضوعات پر خصوصی لیکچرز دیے جائیں گے۔ پروگرام میں شامل طلبہ کو فوجی تنصیبات کے دورے کا بھی موقع دیا جا رہا ہے تاکہ وہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت سے آگاہ ہو سکیں۔طلبہ نے کہا کہ پاک فوج کے یہ پروگرام نوجوان نسل کی تربیت کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

 انٹرن شپ کے ذریعے سیکھنے، سوچنے اور عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس پی آر انٹرن شپ منفی پروپیگنڈے کے برعکس حقائق سے آگاہی فراہم کرنے والا ایک مثبت پلیٹ فارم ہے۔ طلبہ نے پاک فوج سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:"فوج ہم سے ہیں اور ہم فوج سے ہیں۔"