بنگلہ دیش میں عام انتخاتات کیلئے مہم کا وقت ختم ،پولنگ کل ہوگی

ملک بھر میں فوج  تعینات ‘3 روز کیلئے   عوامی اجتماع ‘ جلسے اور   موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد  
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش میں  13ویں پارلیمانی انتخابات جمعرات کو  ہونگے ،امیدواروںکیلئے  انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا  ۔ عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں فوج کو تعینات کردیا گیا ہے ، آئندہ3 روز کیلئے    موٹر سائیکل چلانے پر ملک گیر پابندی عائد کی گئی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں انتخابی مہم باضابطہ طور پر 22 جنوری کو شروع ہوئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اسے ووٹنگ سے 48 گھنٹے قبل ختم کرنا ہوتا ہے۔اس کے مطابق انتخابی مہم کا دورانیہ منگل کی صبح ساڑھے سات بجے ختم ہو گیا۔