پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے حراست میں لے لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے حراست میں لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے تحویل میں لے لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سیمابیہ طاہر کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں ملزمہ ہیں اور عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں۔تاحال پولیس کی جانب سے گرفتاری کی وجوہات اور تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئی ہیں۔