پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔تاحال حکام کی جانب سے گرفتاری کی باضابطہ تصدیق یا مقدمے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے فیصل چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔