بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن؛ پارٹی رہنما ابھی تک اڈیالہ جیل نہیں پہنچے

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن؛ پارٹی رہنما ابھی تک اڈیالہ جیل نہیں پہنچے

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے جیل میں ملاقات کا دن ہے، تاہم اب تک کوئی بھی پارٹی رہنما اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

پولیس کی بھاری نفری اڈیالہ روڈ اور قریبی علاقوں میں تعینات ہے اور داهگل ناکے پر چیکنگ کے بعد ہی گاڑیوں کو جیل کی جانب جانے دیا جا رہا ہے۔کشمیر ڈے کے موقع پر آج اڈیالہ جیل میں عام چھٹی ہے، لیکن پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے چھ افراد کی فہرست جاری کی ہے۔ ملاقات میں میاں غوث، ظاہر شاہ، روبینہ ناز، امجد علی شاہ، ذوالفقار علی بھٹی اور وقار انور سندھو شریک ہوں گے۔